لیبیا: پچاس برس کے بعد پہلے انتخابات

لیبیا میں سنیچر کو تقریباً پچاس برس کے بعد پہلے عام انتخابات منعقد ہو رہے ہیں جن میں تین ہزار سے زیادہ امید وار حصہ لے رہے ہیں۔

ان انتخابات کے بعد وجود میں ہونے والی اسمبلی لیبیا کے سابق رہنما معمر قذافی کی جانب سے قائم قومی عبوری کونسل کی جگہ لے گی۔

نئی اسمبلی ایک عبوری حکومت تشکیل دے گی جو لیبیا کا نیا آئین بنانے کے لیے ریفرنڈم کی تیاری کرے گی۔