یوکرائن: بس حادثے میں چودہ زائرین ہلاک

شمالی یوکرائن میں حکام کے مطابق بس کے ایک حادثے میں کم سے کم چودہ روسی زائرین ہلاک ہو گئے ہیں۔

یوکرائن کی ہنگامی حالات کے وزیر کا کہنا ہےکہ حادثے کے وقت بس میں چالیس سے زیادہ مسافر سوار تھے۔

.حکام کے مطابق یہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق صبع ساڑھے پانچ بجے پیش آیا۔

حکام کے مطابق حادثے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔