لیبیا میں ووٹنگ کی شرح ساٹھ فیصد

لیبیا میں سینتالیس برس کے بعد منعقد ہونے والے عام انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل مکمل ہوگیا ہے اور الیکشن کمیشن کے مطابق ووٹ ڈالنے کی شرح ساٹھ فیصد رہی ہے۔

ان انتخابات میں تین ہزار سے زیادہ امیدواروں نے حصہ لیا اور اکا دکا واقعات کے علاوہ پولنگ مجموعی طور پر پرامن رہی۔

اس الیکشن کا مقصد ایک عبوری اسمبلی کا چناؤ ہے جس کا کام کابینہ اور وزیراعظم کا انتخاب ہوگا۔

یہ عبوری حکومت لیبیا کا نیا آئین بنانے کے لیے ریفرنڈم کی تیاری کرے گی۔