افغانستان کی امداد کے لیے عالمی کانفرنس

دو ہزار چودہ میں غیر ملکی افواج کے انخلاء کے بعد افغانستان کی مالی امداد کے معاملے پر بات چیت کے لیے جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں اتوار کو عالمی کانفرنس کا آغاز ہوگیا ہے۔

کانفرنس میں شرکت کے لیے ٹوکیو پہنچنے والے مندوبین کا کہنا ہے کہ انہیں امید ہے کہ وہ اس اجلاس میں افغانستان کے لیے سولہ ارب ڈالر کی امداد پر اتفاقِ رائے میں کامیاب رہیں گے۔

اجلاس کے آغاز پر اپنے خطاب میں افغان صدر حامد کرزئی کا کہنا تھا کہ ان کے ملک کو اب بھی سنگین خطرات درپیش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں قیامِ امن، اسے مستحکم بنانے اور وہاں تعمیرِ نو کی کوششیں بیرونی امداد کے بغیر کامیاب نہیں ہو سکتیں۔