مصر: تحلیل شدہ پارلیمان کی بحالی

مصر کے نو منتخب صدر محمد مرسی نے فوج کی جانب سے ایک ماہ قبل تحلیل کی گئی پارلیمان کو بحال کرتے ہوئے اس کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔

صدر مرسی کا کہنا ہے کہ جب تک ملک میں نئے پارلیمانی انتخابات نہیں ہوتے پارلیمان کی بحالی ضروری ہے۔

محمد مرسی کی جماعت اخوان المسلمون کے پاس اس پارلیمان میں سب سے زیادہ نشستیں ہیں۔

ادھر فوجی کونسل نے صدارتی حکم پر غور کرنے کے لیے ایک ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔