قندھار میں پولیس کے ہیڈ کوارٹر پر حملہ

افغانستان کے صوبہ قندھار میں حکام کے مطابق مسلح افراد نے پولیس کے مرکزی دفتر پر حملہ کیا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق ایک زور دار دھماکے کی آواز سنائی دی ہے اور شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

اطلاعات کے مطابق شدت پسندوں نے پولیس مرکز کے قریب واقع ایک خالی سکول کی عمارت پر قبضہ کر رکھا ہے۔

اس حملے میں دو بچوں سمیت ہلاکتوں کی اطلاعات ملی ہیں تاہم ابھی تک سرکاری طور پر ہلاکتوں کی تعداد نہیں بتائی گئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز اتوار کو افغانستان میں پرتشدد واقعات کے نتیجے میں پینتیس افراد ہلاک ہو گئے تھے۔