سینیٹ: رحمان ملک کا مستعفی ہونے کا اعلان

وزیرِ اعظم کے مشیر برائے داخلہ رحمان ملک نے پاکستان کے ایوانِ بالا یعنی سینیٹ سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔

منگل کو کراچی میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئےان کا کہنا تھا کہ دوہری شہریت سے متعلق پارلیمان میں پیش کیا جانے والا بل محض ان کی ذات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے پیش نہیں کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ برطانوی شہریت ترک کر چکے ہیں اور اس کی تصدیق کے سرٹیفیکیٹ کو ایک پبلک دستاویز بنا چکے ہیں۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے برطانوی شہریت رکھنے کی وجہ سے رحمان ملک کی سینیٹ کی رکنیت معطل کر رکھی ہے۔