صدر نے توہینِ عدالت بل پر دستخط کردیے

صدارتی ترجمان سینیٹر فرحت اللہ بابر کے مطابق صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے توہینِ عدالت کے بل 2012 پر دستخط کردیے ہیں۔

توہینِ عدالت بل 2012 نو جولائی کو قومی اسمبلی اور گیارہ جولائی کو سینیٹ سے منظور کیا گیا تھا۔

پارلیمان میں حزبِ اختلاف نے اس بل کی مخالفت کی تھی۔