’خاتون کے قتل میں طالبان ملوث نہیں ہیں‘

افغان طالبان نے صوبہ پروان میں مجمع عام میں خاتون کے قتل کے واقعے میں ملوث ہونے کی سختی سے تردید کی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ایک ویڈیو منظر عام پر آئی تھی جس میں ایک خاتون کو بدکاری کے الزام میں سزا دیتے ہوئے گولیاں مار کر ہلاک کرتے دکھایا گیا تھا۔ افغان حکام نے اس واقعے کا الزام طالبان پر عائد کیا تھا۔

ایک اعلامیے میں طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دعویٰ کیا ہے کہ اس واقعے میں مقتولہ کے گھر والے اور رشتہ دار ملوث ہیں۔