شام کے بحران پر روس کی نئی قرارداد

روس نے اقوامِ متحدہ کی سکیورٹی کونسل کے ممبران کو قرارداد کا مسودہ پیش کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شام میں اقوامِ متحدہ کے مبصرین کا مشن بڑھایا جائے۔

اس مسودے میں روس نے زمید کہا ہے کہ مبصرین کو کوشش کرنی چاہیے کے شام کے بحران کا سیاسی حل نکل سکے۔ اس مسودے میں شام کے خلاف پابندیاں لگانے کا ذکر نہیں ہے۔

نامہ نگاروں کے مطابق اس مسودے نے سکیورٹی کونسل میں ایک سفارتی جنگ کا آغاز کردیا ہے۔

واضح رہے کہ اقوامِ متحدہ کے خاص ایلچی کوفی عنان نے کہا ہے کہ شام کے حل کے لیے ایران کا اس عمل میں شامل ہونا ضروری ہے۔