ملک بھر میں برابر کی لوڈشیڈنگ کی جائے گی‘

پاکستان کی وفاقی کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ ملک بھر میں مساوی طور پر بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی جائے گی۔

یہ فیصلہ بدھ کو ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا۔

پانی اور بجلی کی وزارت نے کابینہ کو بتایا گیا کہ پیداوار میں اضافہ ہوا ہے اور بجلی کی کمی ساڑھے تین ہزار میگا واٹ رہ گئی ہے۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ رمضان میں تراویح، سحر اور افطار کے دوران لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی۔