بلوچستان: آٹھ کان کن اغواء

پاکستان کے صوبے بلوچستان کے علاقے مچھ سے نامعلوم افراد نے کوئلہ کے آٹھ کان کنوں کو اغواء کر لیا۔

کوئٹہ سے رات گئے ساٹھ کلو میٹر دور مچھ کے قریب نامعلوم افراد پیر اسماعیل کے مقام سے آٹھ کان کنوں کواغواء کرکے پہاڑوں میں لے گئے۔

مقامی لیویز کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے ایک ہوٹل پر بیھٹے ہوئے آٹھ کان کنوں کو اسلحے کے زور پر اغواء کر لیا۔

نامہ نگار ایوب ترین کے مطابق یہ واقعہ ایک ایسے وقت پیش آی ہے جب جمعرات کو بلوچ لیبریش آرمی کے اہلکاروں نے کوئٹہ کے نواحی علاقے ڈیگاری میں کوئلہ کے سات کان کنوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔

اس واقعہ پر کان کنوں نے احتجاج کرتے ہوئے کوئٹہ میں بلوچستان ہائی کورٹ کےسامنے مظاہرہ کیا تھا۔