امریکہ نے ایران پر پابندیاں عائد کر دیں

امریکہ کا کہنا ہے کہ اس نے ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے ایران پر مزید سخت پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

امریکی وزراتِ خزانہ کے مطابق اس نے ایسی متعدد کمپنیوں کو بلیک لسٹ کر دیا ہے جس کے بارے میں یقین ہے کہ وہ ایران کو جوہری ہتھیاوں کے حصول میں مدد فراہم کر رہی تھیں۔

امریکی وزراتِ خزانہ کے مطابق اس نے ایسی متعدد کمپنیوں اور بینکوں کی نشاندہی کر لی ہے جو ایران کو موجودہ پابندیوں سے بچانے کے لیے اس کی مدد کر رہی ہیں۔

ایران کا ہمیشہ سے اصرار رہا ہے کہ اس کا جوہری پروگرام پرامن مقاصد کے لیے ہے تاہم امریکہ اور مغربی ممالک کا کہنا ہے کہ ایران اس کی آڑ میں جوہری ہتھیار بنا رہا ہے۔