شامی فوج کی شیلنگ سے سو افراد ہلاک

اطلاعات کے مطابق شام کے صوبے حما کے ایک گاؤں میں شامی فوج کی شیلنگ سے سو سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

شام میں حزب مخالف کے کارکنوں نے مقامی شہریوں کے حوالے سے بتایا ہے کہ شامی فوج نے اس گاؤں پر گن شپ ہیلی کاپٹروں اور ٹینکوں کی مدد سے حملہ کیا۔

کارکنوں کا کہنا ہے کہ حکومت حامی ملیشیا اس ہلاکتوں کی ذمہ دار ہے۔

شام کی مقامی کوآرڈینشن کمیٹیوں کا کہنا ہے کہ جمرات کو بھی ایک سو نواسی افراد کو ہلاک کیا گیا تھا۔

.