ملک ریاض پر سولہ جولائی کو فردِ جرم عائد ہوگی

پاکستان کی سپریم کورٹ، بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض پر توہینِ عدالت کے مقدمے میں سولہ جولائی کو فردِ جرم عائد کرئے گی۔

جسٹس شاکر اللہ جان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کا کہنا تھا کہ بادی النظر میں ملک ریاض توہینِ عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں۔

عدالت نے اٹارنی جنرل کو استغاثہ کی ذمہ داریاں سونپی ہیں اور ہدایت کی ہے کہ اٹارنی جنرل کی عدم موجودگی میں ڈپٹی اٹارنی جنرل استغاثہ کا کردار ادا کریں گے۔