جموں کشمیر سڑک حادثہ، پندرہ ہلاک

بھارت کے زیرِ انتظام جموں و کشمیر میں قومی شاہراہ پر ایک بس حادثے میں کم از کم پندرہ افراد ہلاک اور اٹھارہ زخمی ہوگئے ہیں۔

خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق سٹیٹ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی ایک بس رامبن ضلع سے گزرنے والے قومی شاہراہ سے پھسل کر ایک کھائی میں جاگری۔

اطلاعات کے مطابق اس حادثے میں ہلاک ہونے والے امرناتھ جانے والے ہندو عقیدت مند شامل ہیں۔

ریاست کے ایک سینئیر پولیس اہلکار نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ جائے وقوع پر امدادی کارروائی جاری ہے۔

.