ممبئی: بالی وڈ اداکار راجیش کھنہ چل بسے

بھارتی فلم انڈسٹری پر برسوں تک راج کرنے والے اداکار راجیش کھنہ کا ممبئی میں انکی رہائش گاہ پر انتقال ہوگیا ہے۔

راجیش کھنہ ایک لمبے عرصے سے سرطان کے مرض میں مبتلا تھے۔

راجیش کھنہ نے امردیپ، دو راستے، بے وفائی، محبوب کی مہندی، آرادھنا، کٹی پتنگ، آنند جیسی مقبول ترین فلموں میں کام کیا ہے۔

راجیش کھنہ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ ہندی فلم کے پہلے ایسے ہیرو تھے جنہوں نے لگاتار پندرہ سپرہٹ فلموں میں کام کیا ہے۔