نون لیگ کا سندھی قوم پرست جماعت سے اتحاد

پاکستان میں حزب اختلاف کی جماعت مسلم لیگ نون نے سندھ کی قوم پرست جماعت سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے سات نکاتی انتخابی اتحاد کا اعلان کیا گیا۔

اس موقع پر مسلم لیگ کے قائد نواز شریف نے کہا کہ کراچی میں لاقانونیت، دہشتگردی، قتل و غارت، لوٹ مار اور بھتّہ خوری کا راج ہے لیکن عام شہری کو احساس تحفظ حاصل نہیں۔

میاں نواز شریف اپنی جماعت مسلم لیگ نون اور سندھی قوم پرست تنظیم سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے ساتھ انتخابی اتحاد کے اعلان کے لیے جمعرات کو کراچی پہنچے۔ ان کا کہنا ہے کہ سندھ کی تقسیم کسی طور پر قابل قبول نہیں۔

میاں نواز شریف نے کراچی میں مختلف مقامات پر گفتگو کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ملک میں کسی ماورائے آئین اقدام کو قبول کیا جائے گا نے اس کی حمایت کی جائے گی۔