حج کرپشن کیس: حسین اصغر کی معطلی

حکومتِ پاکستان نے گلگت بلتستان کے موجودہ آئی جی اور ماضی میں حج انتظامات میں بدعنوانی کی تحقیقات کرنے والے افسر حسین اصغر کو معطل کر دیا ہے۔

سپریم کورٹ نے حکومت کو حسین اصغر کو برخاست کرنے کے لیے جمعرات تک کی ہی مہلت دی تھی تاہم جب آج حج کرپشن کیس کی سماعت شروع ہوئی تو اٹارنی جنرل نے ان کی معطلی کے احکامات عدالت میں پیش کیے۔

ایف آئی اے کی ڈائریکٹر لیگل محمد اعظم نے بی بی سی کے شہزاد ملک کو بتایا ہے کہ حسین اصغر کے خلاف محکمانہ انکوائری بھی شروع کر دی گئی ہے۔