شام: سکیورٹی سربراہ انتقال کر گئے

شام کے سرکاری ٹی وی کے مطابق قومی سکیورٹی کے سربراہ ہشام اختیار انتقال کر گئے ہیں۔

ہشام اختیار بدھ کو شام کے دارالحکومت دمشق میں ہونے والے بم دھماکے میں زخمی ہو گئے تھے۔

ہشام اختیار شامی حکومت کے چوتھے افسر ہیں جو قومی سکیورٹی کے دفاتر میں ہونے والے حملے میں ہلاک ہوئے ہیں۔

شام سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ملک میں لڑائی جاری ہے اور باغی فوجیوں نے ترکی اور عراق کی سرحد پر شامی چوکیوں پر قبضہ کر لیا ہے۔