یونیفارم میں ہم جنس پریڈ میں شریک ہونے کی اجازت

امریکہ نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ہم جنس پرست مسلح افواج کے اہلکاروں کو یونیفارم میں ہم جنس پرستوں کی پریڈ میں حصہ لینے دیں گے۔

پینٹاگون کا کہنا ہے کہ یہ پہلی بار اجازت دی جا رہی ہے۔ یہ پریڈ ہفتے کے روز سین ڈیاگو میں ہو رہی ہے۔ تاہم اس کے ساتھ ہی پینٹاگون کا کہنا ہے کہ یہ اجازت صرف اسی سال کے لیے ہے۔

یاد رہے کہ پچھلے سال ہی امریکی فوج میں ہم جنس پرست ہونے کا کھلے عام اعترافکرنے پر پابندی ختم کی گئی تھی۔