ہنگو: خود کش حملے میں سات افراد ہلاک

پاکستان کے قبائلی علاقے کرم ایجنسی اور ضلع ہنگو کے سرحدی علاقے میں حکومت کے حامی ایک شدت پسند گروپ کے مرکز پر خودکش حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں سات افراد ہلاک جبکہ سترہ زخمی ہو گئے ہیں۔

حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں تین بچیاں اور ایک تین سالہ بچہ بھی شامل ہیں۔

سرکاری اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی مرکز سے ٹکرا دی ہے جس سے کئی گھر منہدم ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لاشوں اور زخمیوں کو ضلع ہنگو کے ضلعی ہسپتال منتقل کر دیاگیا ہے۔