دفترِ خارجہ کا پاکستانیوں کو شام نہ جانے کا مشورہ

پاکستان کے دفتر خارجہ نے سنیچر کے روز ایک سفری ایڈوائزری میں کہا ہے کہ شام میں بگڑتی ہوئی صورت حال کی وجہ پاکستانیوں کو شام کا سفر اختیار کرنے پر متنبہ کیا ہے۔

پاکستانی دفتر خارجہ سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شام میں سکیورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال کی وجہ سے تمام پاکستانیوں باالخصوص زائرین کو شام نہ جانے کا مشورہ ہے۔

دفتر خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ جو پاکستانی شام میں موجود ہیں وہ مدد کے لیے دمشق میں پاکستانی سفارت خانے کے ان ٹیلیفون نمبروں پر رابطہ کریں

00963116132694 ۔