چین: بیجنگ میں ریکارڈ بارش، دس ہلاکتیں

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں شدید بارشوں کے باعث کم از کم دس افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہو گئے ہیں۔

چینی دارالحکومت میں ساٹھ سال سے زائد عرصے کے بعد اتنی شدید بارشیں ہوئیں ہیں۔

بارشوں کی وجہ سے سڑکوں پر سیلاب کی صورتحال ہے اور ایک سو کے قریب فلائٹس کو منسوخ کرنا پڑا ہے۔