سپین: جنگل میں آگ لگنے سے تین افراد ہلاک

سپین کے شمال مشرقی علاقے کیٹالونیا میں حکام کے مطابق جنگلات میں لگی آگ کی وجہ سے تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

کیٹالونیا کے وزیرِ داخلہ کا کہنا تھا کہ فرانس کے سرحدی علاقے میں دو فرانسیسی شہری آگ سے بچتے ہوئے سمندر میں ڈوب گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نوے کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی رفتار والی ہوائوں کی وجہ سے آگ پر قابو پانا مشکل ہو گیا ہے۔

ضلع آلٹ ایمپوردا کے تقریباً ایک لاکھ رہائشیوں کو گھروں کے اندر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔