میڈاغاسکر: باغیوں کے خلاف کارروائی شروع

افریقی ملک میڈاغاسکر میں ایک فوجی اڈے میں بغاوت کے بعد فوج نے باغیوں کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔

فوجیب ترجمان کا کہنا تھا کہ دارالحکومت ایتناناروہ کے ہوائی اڈے کے قریب فوجی اڈے میں مورچوں پر لڑائی جاری ہے تاہم انہوں نے بغاوت کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔

ہوائی اڈے سے تمام پروازیں منسوخ کر دی گئیں ہیں۔

میڈاغاسکر میں اس سے پہلے بھی فوجی بغاوتیں ہو چکی ہیں۔ موجودہ صدر آندری راہولینا بھی فوجی حمایت کے ساتھ ایک پر تشدد احتجاجی تحریک کے بعد اقتدار میں آئے تھے۔