عراق: مختلف بم دھماکوں میں سترہ افراد ہلاک

حکام کے مطابق اتوار کو عراقی دارالحکومت کے بغداد کے جنوبی قصبوں میں بم دھماکوں کے ایک سلسلے میں سترہ افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔

مدائن کے قصبے میں ایک بازار میں دو بم دھماکے ہوئے جہاں پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔

ادھر محمودیہ کے قصبے میں تین دھماکے ہوئے جن میں سے ایک مقامی ہسپتال پر راکٹ حملہ تھا۔

اس سے پہلے شعیہ مسلک کے مسلمانوں کے لیے اہم شہر نجف میں ایک گاڑی کی مدد سے بم دھماکہ کیا گیا جس میں تئیس افراد ہلاک ہوگئے۔