کراچی: چینی قونصل خانے کے قریب دھماکہ

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں حکام کے مطابق چینی قونصل خانے کے قریب ایک دھماکہ ہوا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ساحل سمندر کے قریبی علاقے کلفٹن میں ہونے والے اس دھماکے کے نتیجے میں قریبی عمارتوں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں۔

حکام کے مطابق دھماکے کے باعث تین سے چار موٹر سائیکل اور کچھ گاڑیوں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

جائے وقوعہ کو پولیس نے گھیرے میں لیا ہے اور بم ڈسپوزل سکواڈ کو بھی طلب کیا گیا ہے۔