افریقہ: گھانہ کے صدر اتا ملز انتقال کر گئے

افریقی ملک گھانہ کے صدر جان اتا ملز وفات پا گئے ہیں۔ ان کی عمر اڑسٹھ سال تھی اور وہ گلے کے سرطان میں مبتلا تھے۔

وہ سنہ دو ہزار نو میں گھانہ کے صدر بنے۔ اس سے پہلے وہ سنہ انیس سو ستانوے سے دو ہزار ایک کے دوران ملک کے نائب صدر کے عہدے پر بھی فائض رہے۔

ملک کے نائب صدر جان درامانی ماہامہ ان کی صدارتی مدت مکمل کریں گے جس کے بعد دسمبر میں انتخابات ہونا ہیں۔