نو منتخب صدر پرنب مکھرجی کی حلف برداری

بھارت کے درالحکومت دہلی میں پرنب مکھرجی نے ملک کے تیرہویں صدر کے طور پر حلف اٹھا لیا ہے۔

بھارت میں حکمراں اتحاد یو پی اے کے امیدوار اور سابق وزیرِ خزانہ پرنب مکھرجی کو بائیس جولائی کو ملک کا تیرہواں صدر منتخب کیا گیا تھا۔

انہوں نے اپنے حریف امیدوار پی اے سانگما کو ووٹوں کے بھاری فرق سے شکست دی تھی۔

پرنب مکھرجی بھارت کے تیرہویں صدر ہیں اور یہ اس لیے کہ بھارت کے پہلے صدر جمہوریہ ڈاکٹر راجندر پرشاد دو بار صدر کے عہدے پر فائز ہوئے تھے۔