ایپل: تین ماہ میں آٹھ اعشاریہ آٹھ ارب منافع

ایپل کمپنی نے جون میں مکمل ہونے والی گزشتہ سہ مائی میں آٹھ اعشاریہ آٹھ ارب ڈالر کا منافع کمایا جو کہ پچھلے سال کے مقابلے میں اکیس فیصد زیادہ تھا تاہم کاروباری مارکیٹ میں ہونے والی پیش گوئیوں سے کم ہے۔

کمپنی کی مجموعی آمدنی پینتیس ارب ڈالر تھی جو کہ سنہ دو ہزار گیارہ کے مقابلے میں چھ اعشاریہ چار ارب ڈالر زیادہ ہے۔

آئی پوڈ میوزک پلیئر کی فروخت میں دس فیصد کمی آئی جبکہ میک کمپیوٹروں کی فروخت میں صرف دو فیصد اضافہ ہوا۔

سولہ اگست کو کمپنی اپنے سرمایہ کاروں کو فی حصص دو اعشاریہ پینسٹھ ڈالر کا منافع ادا کرئے گی۔