غلط پرچم پر شمالی کوریائی ٹیم کی ناراضگی

لندن اولمپک مقابلوں کے پہلے روز شمالی کوریا کی خواتین فٹبال ٹیم اس وقت میدان سے احتجاجاً واپس آ گئیں جب سٹیڈیم میں موجود سکرین پر ان کی کھلاڑیوں کی تصاویر کے ساتھ جنوبی کوریا کا پرچم دکھایا گیا۔

شمالی کوریا کی ٹیم کا مقابلہ کولمبیا کے ساتھ تھا اور منتظمین کی اس غلطی کی وجہ سے کھیل کے آغاز میں ایک گھنٹے کی تاخیر ہوئی۔

یہ میچ اولمپک مقابلوں کا دوسرا میچ تھا اور گلاسگو کے ہیمپڈن سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا تھا۔

کھیلوں کے منتظمین نے شمالی کوریائی حکام سے اس غلطی کے لیے معافی مانگی ہے۔