باجوڑ ایجنسی میں دھماکہ، متعدد افراد زخمی

پاکستان کے قبائلی علاقے باجوڑ ایجنسی کی تحصیل سلارزئی کے ہیڈ کوارٹر پشت بازار میں ایک دھماکہ ہوا ہے۔

پاکستان کے سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔