توہین عدالت قانون، سپریم کورٹ میں سماعت

پاکستان کی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ توہین عدالت کے نئے قانون کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت کر رہا ہے۔

توہین عدالت کے نئے قانون کے خلاف سپریم کورٹ میں اٹھارہ سے زائد درخواستیں جمع کرائی گئیں ہیں اور درخواستوں کو یکجا کر کے ان کی سماعت کی جا رہی ہے۔

اس سے پہلے پیر کو ہونے والے سماعت میں سپریم کورٹ نے حکومت کی جانب سے کیس کی سماعت کے لیے فل کورٹ تشکیل دینے کی استدعا مسترد کر دی تھی۔