فیس بک کے پہلے سہ ماہی مالیاتی نتائج جاری

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک نے پبلک کمپنی بننے کے بعد پہلی مرتبہ سہ ماہی مالیاتی نتائج جاری کیے ہیں۔

سال کی دوسری سہ ماہی میں کمپنی کی آمدنی تیس فیصد اضافے کے ساتھ ایک اعشاریہ دو ارب ڈالر رہی تاہم سرمایہ کاروں نے اس بات پر مایوسی کا اظہار کیا کہ کمپنی نے موبائل اور دیگر چھوٹے آلات کے ذریعے اشتہارات کم دکھائے۔ زیادہ تر آمدنی کا ذریعہ روایتی کمپیوٹروں پر فیس بک کے استعمال کے دوران اشتہارات تھے۔

سٹاک مارکیٹ کے اوقات کے بعد فیس بک کے حصص کی قیمت میں آٹھ فیصد کمی ہوئی۔