اینٹی گوا ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز کی نو وکٹوں سے فتح

اینی گوا میں ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم نے نو وکٹوں سے کامیابی حاصل کر لے ہے۔

آخری روز کیمار روچ کی دوسری اننگز میں شاندار بولنگ کے بعد ویسٹ انڈیز کو صرف ایک سو دو رنز کا ہدف ملا جو انہوں نے ایک وکٹ کے نقصان سے مکمل کر لیا۔

اس سے پہلے جب کھیل کا آغاز ہوا تو نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنے گزشتہ رات کے تین وکٹوں پر ایک سو نناوے رنز کے سکور میں زیادہ اضافہ نہ کر سکی اور دو سو بہتر رنز بنا کر آوٹ ہو گئی تھی۔

ویسٹ انڈیز کے سنیل نارائن نے میچ میں آٹھ وکٹیں لیں اور وہ مین آف دی میچ رہے۔