’حلب صدر الاسد کے تابوت کا کیل ہوگا‘

امریکہ کے وزیرِ دفاع لیون پنیٹا کا کہنا تھا کہ شامی صدر بشار الاسد کا حلب پر حملہ ان کے ’تابوت کا کیل‘ ثابت ہوگا۔

وہ مشرقِ وسطی کے پانچ روزہ دورے کے آغاز پر بات کر رہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شام کا مسئلہ مزید کشیدہ ہوتا جا رہا ہے اور صدر الاسداپنے ہی زوال کو تیز کر رہے ہیں۔

ادھر شام کے کے شہر حلب میں شدید لڑائی جاری ہے اور حکومتی فوجیں باغیوں کو شہر سے نکالنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

اقوام متحدہ کی فلاحی سرگرمیوں کی سربراہ ویلری ایموس نے بتایا ہے کہ حلب سے نقا مکانی کرنے والوں کی تعداد دو لاکھ ہو گئی ہے اور ایک نامعلوم تعداد ابھی بھی میدانِ جنگ میں پھنسے ہوئے ہیں۔