شمالی کوریا: نئی پالیسی کی اطلاعات کی تردید

شمالی کوریا نے جنوبی کوریا سے آنے والی ان اطلاعات کی شدید تردید کی ہے جن میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا اپنی پالیسی میں تبدیلیوں کی تیاری کر رہا ہے جن کے بعد ملک میں اصلاحات اور بہتر عالمی روابط سامنے آئیں گے۔

ایک حکومتی ادارے نے ملک کی موجودہ قیادت کی ماضی کے عقائد سے علیحدگی کی خبروں کو ’مزاحیہ‘ قرار دیا۔

چند مبصرین کا کہنا ہے کہ حال ہی میں شمالی کوریا کی فوج کے سربراہ کی برطرفی اقتصادی اصلاحات میں اختلافات کی طرف اشارہ ہے۔

کم جونگ آن اپنے والد کم جونگ ال کی دسمبر میں وفات کے بعد ملک کے سربراہ بنے تھے۔