’مجھ پر مقدمہ دی ہیگ میں چلایا جائے‘

لیبیا کے سابق رہنما معمر قذافی کے بیٹے ساف الاسلام نے کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کو ان پر مقدمہ لیبیا میں نہیں دی ہیگ میں چلایا جائے۔

سیف الاسلام کے وکلاء کی جانب سے ایک بیان انٹرنیشنل کرمنل کورٹ میں جمع کرایا گیا ہے۔ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ لیبیا میں مقدمے اور فیصلے کا مطلب قتل ہو گا۔

آئی سی سی چاہتی ہے کہ سیف الاسلام پر باغیوں کے خلاف پرتشدد کرروائیاں کرنے پر مقدمہ چلایا جائے۔

سیف الاسلام لیبیا میں زیر حراست ہیں۔ ان کو پچھلے سال نومبر میں ایک ملیشیا گروپ نے پکڑا تھا۔