کوفی عنان اپنے عہدے سے مستعفیٰ

شام کے لیے عالمی مصالحت کار کوفی عنان نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔

کوفی عنان کو فروری میں شام کے لیے اقوام متحدہ اور عرب لیگ کا عالمی مندوب تعینات کیا گیا تھا۔

کوفی عنان اگست کے اختتام تک اپنے عہدے پر کام کرتے رہیں گے۔

جنیوا میں اپنے فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کوفی عنان نے بتایا کہ شام میں بڑھتی ہوئی فوجی کارروائیاں اور اقوام عالم کا عدم اتفاق ان کے استعفیٰ کا وجہ بنا۔