کابل میں جھڑپ، آٹھ شدت پسند ہلاک

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں حکام کا کہنا ہے کہ ایک بڑے دہشت گرد حملے کی تیاری کرنے والے آٹھ شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق ان افراد کو ایک جھڑپ کے بعد ہلاک کیا گیا۔

جمعرات کو علی الصبح سکیورٹی فورسز نے وسطی کابل کے ایک مکان پر چھاپہ مارا جس کے بعد فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

یہ لڑائی چھ گھنے جاری رہی۔ کارروائی کے وقت درجنوں گھر خالی کروا لیے گئے۔ جائے واردات سے بارود سے بھری گاڑیاں بھی برآمد کی گئیں۔