تیراک مائیکل فیلپس کا ایک اور تمغہ

لندن اولمپکس کے چھٹے دن تیراکی کے مقابلوں میں امریکی تیراک مائیکل فیلپس نے سونے کا تمغہ جیت کر ایک نیا عالمی ریکارڈ بنایا ہے۔

دو سو میٹر انفرادی میڈلے میں مائیکل فیلپس نے اپنے ہم وطن رائن لاکتی کو شکست دے کر اولمپکس میں مجموعی طور پر بیسواں میڈل جیتا ہے جو اولمپک مقابلوں کا ایک نیا ریکارڈ ہے اور وہ اولمپکس کے کامیاب ترین کھلاڑی بن گئے ہیں۔

مائیکل فیلپس کے بیس میں سے سولہ طلائی تمغے ہیں اور وہ واحد مرد تیراک ہیں جنہوں نے اپنے ٹائیٹل کا دو مرتبہ کامیابی سے دفاع کیا ہے۔

انہوں نے بیجنگ اور اینتھنز اولمپکس میں بھی طلائی تمغہ جیتا تھا۔

مائیکل فیلپس لندن اولمپکس میں اب تک طلائی اور چاندی کے دو دو تمغے جیت چکے ہیں۔

مقابلے میں دوسرے نمبر پر آنے والے امریکی تیراک رائن لاکتی اب تک دو طلائی تمغوں سمیت پانچ میڈلز جیت چکے ہیں۔