شام: دمشق سے اڑتالیس ایرانی زائرین اغواء

شام سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق دارالحکومت دمشق کے قریب ایک مذہبی مقام پر بس میں سوار اڑتالیس کے قریب ایرانی زائرین کو نامعلوم افراد نے اغواء کر لیا ہے۔

ایرانی سفارت کاروں کے مطابق زائرین کو سیدہ زینب کے مزار کے قریب سے مسلح گروہوں نے اغوا کیا ہے۔

اس کے بعد شام کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے اغواء کے واقعے کے بارے میں مزید تفصیل بتائی۔

دریں اثناء اطلاعات کے مطابق دمشق کے مضافات میں اور شام کے دوسرے بڑے شہر حلب میں لڑائی دوبارہ شروع ہو گئی ہے۔

ان علاقوں میں باغی اپنی پوزیشنز مستحکم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔