شام: باغیوں کی حلب شہر میں پسپائی

شام میں حزبِ اختلاف کے کمانڈروں کا کہنا ہے کہ حلب شہر کا ایک اہم ڈسٹرکٹ صلاح الدین اُن کے ہاتھ سے نکل گیا ہے۔

باغی کمانڈروں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے کارروائی کے نتیجے میں وہ پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوئے ہیں۔

سرکاری فورسز نے حلب شہر پر بمباری کا نیا سلسلہ شروع کیا ہے تا کہ شہر کے اُن علاقوں پر دوبارہ کنٹرول حاصل کیا جا سکے جن پر باغیوں نے قبصہ کر لیا تھا۔

شام کے سرکاری میڈیا کے مطابق فوج کو اب اِس علاقے پر مکمل کنٹرول حاصل ہو گیا ہے اور ’دہشت گردوں‘ کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

یہ تازہ کارروائی ایک ایسے وقت شروع کی گئی ہے جب ایران شام کے معاملے پر ایک عالمی اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے۔

ادھر شام کے وزیراعظم ریاض حجاب کے منحرف ہونے کے بعد نئے وزیراعظم کو مقرر کیا گیا ہے۔