’امریکہ بائیو فیول کی پیداوار روک دے‘

اقوام متحدہ نے امریکہ سے کہا ہے کہ دنیا میں غذائی قلت کے پیش نظر وہ بائیو فیول ایتھونول کی پیداوار روک دے۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک اور زراعت کے ایف اے او کے مطابق امریکہ میں پچاس سال کے دوران بدترین خشک سالی اور موسم مسلسل گرم رہنے کی وجہ سے مکئی کی فصل کو نقصان پہنچا ہے۔

امریکی قوانین کے تحت مکئی کی فصل کا چالیس فیصد لازمی طور پر بائیو فیول کی تیاری میں استعمال ہونا چاہیے تاہم اقوام متحدہ کے مطابق اس مقدار کو خوراک کے عالمی مسئلے میں کمی کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

ایف اے او کے ڈائریکٹر جنرل کے مطابق بائیو فیول کے لیے مختص مقدار میں کی جانے والی کٹوتی کی صورت میں زیادہ فصل کو خوراک کی پیداوار میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔

خیال رہے کہ بائیو فیول کو روایتی ایندھن کے متبادل کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔