اولمپک کا پرچم برازیل پہنچ گیا

اولمپک کا پرچم برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو پہنچ گیا ہے جو 2016 میں ہونے والے اولمپک مقابلوں کا میزبان ہے۔

ریو کے میزبان ہونے کی اہلیت پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے کیونکہ شہر کا ٹرانسپورٹ کا نظام پہلے ہی بمشکل مقامی آبادی کا بوجھ اٹھاپارہا ہے۔