’ایران پر فوری اسرائیلی حملے کا امکان نہیں‘

آخری وقت اشاعت:  بدھ 15 اگست 2012 ,‭ 21:59 GMT 02:59 PST

امریکی وزیرِ دفاع لیون پنیٹا کا کہنا ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام کی وجہ سے اس پر اسرائیل کے فوری طور پر حملہ کرنے کا امکان نہیں ہے۔

منگل کو واشنگٹن میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ کو نہیں لگتا کہ اسرائیل نے ایران پر حملہ کرنے کے بارے میں کوئی فیصلہ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران پر لگائی گئی پابندیاں اپنا اثر دکھا رہی ہیں اور ابھی ایران سے بات چیت کی گنجائش موجود ہے۔

خیال رہے کہ پیر کو ایک ٹی وی انٹرویو میں امریکہ میں اسرائیل کے سفیر نے کہا تھا کہ ایران کے خلاف فوجی کارروائی کرنے سے پہلے کی مہلت تیزی سے گزرتی جا رہی ہے۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔