کامرہ ائیر بیس پر دہشتگردوں کا حملہ

آخری وقت اشاعت:  جمعرات 16 اگست 2012 ,‭ 23:46 GMT 04:46 PST

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع اٹک میں کامرہ کے مقام پر واقع پاکستانی فضائیہ کے اڈے پر دہشتگردوں نے حملہ کیا ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے تقریباً ساٹھ کلومیٹر کی دوری پر واقع کامرہ میں پاکستانی فضائیہ کا منہاس ایئر بیس اور ایروناٹیکل کمپلیکس موجود ہے۔

پاکستان کے سرکاری ٹی وی کے مطابق مسلح افراد نے فضائی اڈے پر رات کو دو بج کر دس منٹ پر حملہ کیا اور تین گھنٹے بعد بھی حملہ آوروں پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔

پی ٹی وی کے مطابق فضائی اڈے کے قریب شدید فائرنگ ہو رہی ہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے علاوہ امدادی کارکنوں کو جائے وقوع کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے۔

سرکاری ٹی وی کا کہنا ہے کہ وزیرِ داخلہ رحمان ملک نے فرنٹیئر کور اور رینجرز کے جوانوں کو فوری طور پر اسلام آباد سے کامرہ روانہ کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں

اس واقعے کے بعد ملک کے تمام ہوائی اڈوں پر ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

عسکری اہمیت کا حامل یہ شہر چار برس قبل راکٹ حملوں اور دو ہزار سات میں ایک خودکش حملے کا نشانہ بن چکا ہے۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔