’چاند نظر نہیں آیا‘، ’پشاور میں عید کل‘

آخری وقت اشاعت:  ہفتہ 18 اگست 2012 ,‭ 17:16 GMT 22:16 PST

پاکستان کے رویتِ ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی منیب الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں کسی بھی حصے میں ماہِ سوال کا چاند نظر نہیں آیا اس لیے عید الفطر پیر یعنی بیس اگست کو ہو گی۔

تاہم صوبہ خیبر پختونخوا کے سینیئر وزیر بشیر بلور نے اعلان کیا ہے کہ صوبے بھر میں عید اتوار کو منائی جائے گی۔

انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک بار پھر ثابت ہو گیا ہے کہ رویت ہلال کمیٹی صوبے کی شہادتوں کو نہیں مانتے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی سے بات کرنے کے بعد یہ اعلان کیا جا رہا ہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں عید اتوار کے روز کی جائے گی۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔