شمالی وزیرستان: ڈرون حملے میں سات افراد ہلاک

آخری وقت اشاعت:  اتوار 19 اگست 2012 ,‭ 00:41 GMT 05:41 PST

پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال کے علاقے مانڑہ غربز میں امریکی جاسوس طیارے کے حملے میں سات افراد ہلاک ہو گئے۔

حکام کے مطابق میں امریکی جاسوس طیارے نے دو گاڑیوں کو نشانہ بنایا۔

مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گاڑیوں میں سوار افراد کا تعلق طالبان کے حافظ گل بہادر گروپ سے تھا جو شمالی وزیرستان کے صدر مقام میران شاہ سے شوال کی جانب جا رہے تھے۔

حکام کے مطابق اسی علاقے میں گزشتہ روز عید کے موقع پر ایک ٹھکانے پ بھی حملہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں چھ شدت پسند مارے گئے تھے۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔